اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبزی منڈی کا وائس چیئرمین جاں بحق

Published On 26 December,2023 04:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تاجر کے قتل کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تاجر کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مقتول کی شناخت صفدر صدیق کے نام سے ہوئی اور سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین بتائے جاتے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔