اسلام آباد: گھریلو تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 25 December,2023 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد میں گھریلو تنازع نوجوان کی جان لے گیا ۔

تھانہ بنی گالہ کے علاقے نیو مل میں دن دیہاڑے قتل کی واردات پیش آئی ہے جہاں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے قیصر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ، تھانہ بنی گالہ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔