اسلام آباد ہائیکورٹ: موسم سرما کی تعطیلات، 5 ججز رخصت پر ہوں گے

Published On 22 December,2023 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز رخصت پر ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث آئندہ ہفتے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 5 ججز رخصت پر جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں پر ہوں گے، ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی۔