لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں مقتولہ بچی کے سوتیلے بہن بھائیوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
سارہ قتل کیس کے حوالے سے لندن ہائیکورٹ کے حکم پر سرے کاؤنٹی کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود سارہ کے سوتیلے بہن بھائیوں کو حوالے کیا جائے، سارہ کے 5 سوتیلے بہن بھائی اس وقت پاکستان میں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی پولیس نے سارہ کے والد، والدہ اور چچا کو جہلم سے گرفتار کیا تھا، تینوں نے واپس برطانیہ آکر گرفتاری دی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں سارہ قتل کیس کی سماعت اب ستمبر 2024ء کو ہو گی۔