نگران وزیر اعلیٰ کا ایکشن، ڈی آئی جی سی آئی اے ملک لیاقت کو عہدے سے ہٹا دیا

Published On 25 December,2023 01:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی جانب سے ڈاکٹرز ہسپتال میں سی آئی اے پولیس کے دھاوے کا نوٹس لے لیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا جس کے بعد ملک لیاقت سرکاری گاڑی چھوڑ کر پرائیویٹ گاڑی میں واپس روانہ ہوئے، محسن رضا نقوی کی جانب سے ڈاکٹرز ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور صحافیوں پر تشدد کرنے کا مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے پولیس کا ڈاکٹرز ہسپتال پر دھاوا،  دنیا نیوز  کے نمائندوں پر بدترین تشدد

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا اور ذمے داروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی واقعے کے بعد ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئے، ڈاکٹر عثمان انور نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کا جو بھی ذمہ دار ہو گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔