منڈی بہاوالدین: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 24 December,2023 09:11 pm

منڈی بہاوالدین: (دنیا نیوز) ملکوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں ملکوال کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نثار اور عدنان کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں منڈی بہاوالدین اور جہلم پولیس کی نفری شامل تھی۔