پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلیے ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق جی ٹی روڈ اور اشرف روڈ پر کارروائی کی گئی ، ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سعودی ریال اور62 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے جبکہ برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے ، ملزمان سے کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمدکیا گیاہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے ۔