ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Published On 22 December,2023 11:27 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) خطرناک ایکشن سے ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے جنون میں مبتلا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ میں ٹک ٹاکر وقاص نوناری موٹر سائیکل پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ون ویلنگ کر رہا تھا جب اچانک بائیک نیچے سے نکل گئی، وقاص ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔