بہاولنگر: پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

Published On 22 December,2023 01:38 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بہاولنگر میں گشت پر مامور ایلیٹ فورس کے اہلکار ڈاکوؤں کی گرفتار کیلئے ڈیرے پر پہنچے تو تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد وقاص اور محمد عاطف کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔