کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 22 December,2023 05:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے شیرشاہ پنکھا ہوٹل، کباڑی مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سڑک پر کھڑے ایک شخص کو گولیاں مار دیں، فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔