کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم عبدالمجید کےخلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی بینک کے 2 کروڑ 45 لاکھ روپےغبن کئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا، کراچی کےعلاقے لی مارکیٹ سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔