کراچی: (دنیا نیوز) ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، موبائل فون، 25 گرام آئس اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزمان نے 23 اکتوبر 2023ء کو گلشن غازی اتحاد ٹاؤن میں بریانی سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت اسد، فرمان اور جلیل شاہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔