چونیاں:(دنیانیوز) پنجاب کے شہر چونیاں کے نواحی گاؤں جنڈ والا میں نوجوان دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ حمزہ کو نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، مقتول کے والد ذوالفقار کاکہنا ہے کہ اس کا بیٹا الہ آباد سے مچھلی لینے جا رہا تھا ، ڈاکو پیسے اور دیگر سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔
واقعے کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔