ننکانہ صاحب: تیز رفتار ٹرک کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 20 December,2023 04:49 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں تیز رفتار منی ٹرک ٹرالے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ننکانہ صاحب کے علاقے مین جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار منی ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔