وہاڑی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 20 December,2023 04:36 am

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وہاڑی کے علاقے تھانہ جھال سیال کی حدود میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران دونوں ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ڈاکوؤں کی شناخت عدنان اور مظہر کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔