پتوکی: بارات کی تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی

Published On 19 December,2023 04:10 am

پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی میں بارات کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثے مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک باراتی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔