راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔
ہوائی فائرنگ ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں کی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی بھی فائرنگ سے بال بال بچی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے، فائرنگ سے ٹریفک جام ہو گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی ایئرپورٹ روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنے والا لڑکا گرفتار کر لیا، ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔
ملزم شایان گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا کہ فیملی سے تلخ کلامی ہوئی، اسی تلخ کلامی کی وجہ سے ملزم نے گاڑی سے اتر کر ہوائی فائرنگ گی۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق معاملہ فیملی سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے، کسی اہم شخصیت پر فائرنگ کا واقعہ نہیں ہے۔