اے این ایف کی کارروائیاں :91 کلوگرام منشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

Published On 20 December,2023 09:06 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 5 کارروائیوں کےدوران 91 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور،راولپنڈی، وندر، کچلاک اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی کے دوران1  کلو796گرام آئس،25 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 76 گرام ویڈ،65 کلو گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہے ، ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔