لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت میں ڈاکو بے خوف ہو گئے، جوہر ٹاؤن میں گھر کے باہر خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔
دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے خاتون کے کان سے بالیاں اتار لیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھریلو خاتون جیسے ہی گاڑی میں گھر کے باہر پہنچی موٹر سائیکل پر موجود دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے کانوں سے بالیاں اتار کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
گاڑی میں موجود بچے بھی بہیمانہ ڈکیتی سے سہم گئے، ڈاکو بے خوف ہو کر واردات کے بعد فرار ہو گئے، خاتون کی طرف سے تھانہ میں درخواست جمع کرا دی گئی، تاحال تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔