کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا

Published On 19 December,2023 05:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کارروائی علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئی، گرفتار ہونے والے ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کی شناخت یعقوب، محمد علی اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان گروہ کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں کرتے تھے، پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔