کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 19 December,2023 04:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ موڑو قبرستان کے قریب مبینہ ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھا کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے بعد ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزم مختلف نوعیت کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، مزید تفتیش کیلئے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔