کراچی: (دنیانیوز) تھانہ بلوچ کالونی میں پولیس اورانویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدیل احمد ولد سعید احمد کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزم عدیل تھانہ بلوچ کالونی کے دو مقدموں میں ملوث ہے ، ملزم ڈیفنس تھانہ کی حدود سے بھی مقدمہ میں مطلوب ہے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کرائےپر کار لےکرمختلف جگہوں سےشہریوں کو اٹھاتا،جھانسہ دےکررقم لیتااورفرار ہوجاتاتھا ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیاد کی مدد سے ملزم کو واردات میں استعمال شدہ گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔