اے این ایف کی کارروائیاں ،81 کلومنشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

Published On 18 December,2023 09:34 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) کی جانب سے 6 کارروائیوں کےدوران81 کلومنشیات برآمدکرلی گئی جبکہ 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی،اسلام آباد،زخہ خیل خیبراورپشاورمیں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 80 کلو 600گرام چرس،44 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی ۔

اےاین ایف حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔