کراچی: دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم ’اکبر دادا‘ گرفتار

Published On 17 December,2023 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی ، دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم اکبر دادا کو گرفتار کرلیاْ۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11 جون کو انڈس پلازہ کے قریب پولیس مقابلے میں دو اہلکاروں رحمت اور حکیم کو شہید کیا گیا تھا۔

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک ملزم شرابو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اکبر دادا واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، آج سہراب گوٹھ میں بڑی کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم اکبر دادا کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ تیسرا ساتھی افغانستان فرار ہوگیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔