اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ابوظہبی سے گرفتار

Published On 17 December,2023 11:14 am

دبئی: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق مجرم قیصر شہزاد گزشتہ سال راولپنڈی میں شہری پر فائرنگ کر کے فرار ہوا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ قیصر شہزاد گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا ہے، ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس نے مجرم کو حراست میں لیا، رواں برس پنجاب پولیس نے بیرون ممالک سے مجموعی طور پر 146 اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔