کراچی: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ شاہ لطیف کے علاقے پیر سر ہندی گوٹھ میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
شاہ لطیف تھانے کی حدود پیر سرہندی گوٹھ میں شادی کی تقریب میں اظہر ، عدنان اور بہاول نامی ملزمان نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تقریب میں موجود 7 سالہ بچہ احمد رضا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہ لطیف معراج انور کے مطابق شادی واجد جوکھیو نامی شخص کی تھی جس کی تقریب میں تین افراد نے ہوائی فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ظہیر اور عدنان نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرا ملزم بہاول فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔