قصور: تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 2 افراد جاں بحق

Published On 16 December,2023 06:52 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے دیپالپور روڈ کوٹ سردار کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت سمیع اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔