سرگودھا: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مردہ اور بیمار گوشت سپلائی کرنیوالے عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا میں کارروائی کے دوران 3600 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا، خفیہ اطلاع پر پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مدد سے چک دھوری میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ مضر صحت اور غیر معیاری گوشت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جاتا تھا، گوشت کی دیرپا سٹوریج کیلئے برف کے بلاکس کا استعمال کیا جا رہا تھا، مضر صحت گوشت کی سٹوریج پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور انسانی صحت کیلئے نقصان دہ تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، خوراک سے وابستہ کسی بھی غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔