وہاڑی: (دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے علاقے وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم مارا گیا۔
پولیس اہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ہوئے ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم ہلاک ہو گیا، فائرنگ کے بعد ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔