کراچی: کسٹم حکام کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

Published On 17 December,2023 09:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی بھاری منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر جیک آباد کے قریب سیمنٹ لے جانیوالے ٹرک کو روکا جس کی تلاشی کے دوران 620 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق منشیات ٹرک کے فرش کے نچلے حصے میں چپھائی گئی تھی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت تقریباً 30ملین کے قریب ہے۔