چونیاں: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سائیکل سوار محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جاں بحق ہونیوالے محنت کش کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی جو ڈنگی پل کا رہائشی تھا۔
جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔