کراچی: (دنیا نیوز) ضلعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کی جانب سے کارروائی کراچی کے علاقے کھارادر کی حدود میں کی گئی، برآمد ہونے والے سامان میں 124 کارٹن مختلف کھانے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء شامل ہیں، اس دوران 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کی شناخت فرمان اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق برآمدہ سامان نان کسٹم ہے اور لاکھوں روپے مالیت کا ہے، ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی اور دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا، مزید کارروائی کیلئے ملزمان اور برآمدہ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔