اے این ایف کی کارروائیاں : منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 19 December,2023 10:13 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے پانچ مختلف کارروائیوں کےدوران56 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، خیبر، دالبندین، اسلام آباد اور میانوالی میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 2 کلو ہیروئن اورایک کلو200 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 52کلو500گرام چرس ،126 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد کیے گئے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔