لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رات گئے گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن کے تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔
تھانوں کے دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، لاہور کے سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، دورے کے دوران آئی جی نے پولیس حکام سے تھانوں کے مسائل کے حوالے سے بھی پوچھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں کی اپ گریڈیشن مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پروٹوکول پر منتقل کر دیا جائے گا۔