کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار

Published On 20 December,2023 05:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار کر لیے، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 3 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو بغیر کسی نقصان کے حراست میں لیا گیا جبکہ ملزموں کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے دونوں کو تھانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔