جائیداد تنازع پر چچا زاد بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، راہگیر بچہ شدید زخمی

Published On 20 December,2023 05:27 pm

دادو: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر دو چچا زاد بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے اندرون شہر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک گولی 14 سالہ راہگیر بچے کو جا لگی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مسلح افراد کے فائرنگ کرنے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فائرنگ کے باعث سکول جانے والے طلبا میں شدید خوف و حراس پھیلا رہا جبکہ جائے وقوعہ پولیس سٹیشن سے چند قدم فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی پولیس نہ پہنچ سکی۔