راولپنڈی: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم پر مقامی پولیس نے ایلیٹ کمانڈوز کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاقت روڈ موتی مسجد کے قریب پیش آیا، دونوں گروپوں میں زمین کے معاملہ پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔
فریقین کی جانب سے شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے دونوں گروپوں کے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔