سیاسی ریلی میں منچلے کا موٹر سائیکل کیساتھ خطرناک کرتب، سکیورٹی پر سوالیہ نشان؟

Published On 21 December,2023 05:48 pm

عارف والا: (دنیا نیوز) سیاسی ریلی میں منچلے کے موٹر سائیکل کیساتھ خطرناک کرتب سکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے۔

نوجوان روڈ پر چلتی ٹریفک میں موٹر سائیکل سے خطرناک کرتب دکھاتا رہا، کرتب حادثے کا باعث بن سکتا تھا، خطرناک کرتب کی فوٹیج "دنیا نیوز" نے حاصل کر لی۔

سیاسی گرمیوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، ریلی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔