لاڑکانہ: کارسواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا، ہسپتال منتقل

Published On 22 December,2023 01:50 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا، ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں پیش آیا جہاں 2 کار سوار مسلح افراد نے ناکے پر موجود پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزموں کا تعاقب کر کے حراست میں لے لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔