حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 22 December,2023 05:34 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔

حیدر آباد کے علاقے اسلام آباد پھاٹک کے قریب 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم مختلف نوعیت کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، تھانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔