کراچی: (دنیا نیوز) پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس کی بوگی سے بم برآمد ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس ٹرین کی کوچ نمبر 5 کی سیٹ نمبر 71، 72 کے نیچے سے ایک مشکوک بیگ ملا جس کے اندر سے سوئچ اور تاریں نظر آرہی تھیں۔
سٹاف کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر پہنچ گیا، بیگ کی تلاشی کے دوران آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ریلوے شوکٹ کھٹیان پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، ایس ایس پی ریلوے نے کہا کہ فوری طور پر کارروائی کر کے ٹرین کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بم کا مجموعی وزن 5 کلو تھا جس کے اندر 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بم کو ٹائمر کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ، بم کو دو کنٹرولڈ دھماکے کرکے ناکارہ بنایا گیا بم کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری نصب تھی۔
— MOHSIN NAWAZ (@ask_not_why) December 22, 2023