کراچی: (دنیا نیوز) کینٹ سٹیشن میں عوام ایکسپریس سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ کینٹ سٹیشن تھانے میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس سے بم برآمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینٹ سٹیشن سے 5 کلوگرام وزنی بم برآمد ہوا تھا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ناکارہ بنا دیا تھا۔