بہاولپور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تیزاب گردی اور اغوا برائے تاوان و قتل کے کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے تیزاب گردی کیس میں مجرم محمد محسن کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، مجرم محمد محسن نے احمد پور میں اپنی بیوی پر تیزاب ڈال کر شدید زخمی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے توشہ خانہ سے چوری کا مقدمہ درج، نامزد مرکزی ملزم گرفتار
تیزاب گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ احمد پور سٹی میں درج کیا گیا اور ملزم گرفتار ہوا۔
عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس میں مجرموں رضوان مختیار اور احسن رشید کو بھی سزا سناد دی، مجرم رضوان مختیار اور احسن رشید کو چار، چار مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے کراچی پہنچنے والی عوام ایکسپریس سے بم برآمد
2022ء میں ملزمان نے رحیم یار خان میں عبدالرحمان نامی شہری کو اغوا کیا تھا، مجرموں نے دو کروڑ تاوان نہ ملنے پر شہری کو قتل کر کے لاش چولستان ریت میں دبا دی تھی۔
وقوعے کا مقدمہ رحیم یار خان کے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج ہوا تھا، دونوں فیصلے دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد ارشد ندیم نے سنائے ہیں۔