سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 24 December,2023 11:27 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شریک ملزم زاہد خان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سے پہلے مذکورہ مقدمے میں ملزم نعمان سلیم بھی گرفتار ہو چکا ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ آن لائن متاثرہ خاتون کو جنسی زیادتی کی دھمکیاں دیں۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔