کراچی: اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

Published On 25 December,2023 11:16 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے دو ٹریفک پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوران علاج ایک زخمی اہلکار ہسپتال میں دم توڑگیا، جاں بحق اہلکار کی شناخت فہمید ولد ہادی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی دوسرا اہلکار گل شیر زیر علاج ہے ۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔