کوئٹہ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بلاک نمبر 2 میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔