سرگودھا: موٹروے پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں

Published On 25 December,2023 06:16 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران سیال موڑ کے قریب ٹریفک کو کلیئر کروا رہے تھے، سفید گاڑی مشکوک حالت میں ڈرائیور کے بغیر موٹروے پر کھڑی تھی جس کی تلاشی لینے پر 205 کلو گرام افیون، 289 کلوگرام سے زائد میری جوانا برآمد ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کر دی ہیں۔