نوشہرہ: (دنیا نیوز) تین دن قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان رکشہ ڈرائیورکی لاش صوابی میں کھیتوں سے مل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ تحسین اللہ کو تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، لواحقین کا لاش مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔
لواحقین کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کا بروقت مقدمہ نہ درج کرنے پرتحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔