لاہور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

Published On 27 December,2023 10:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تھانہ سندر کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ ایک رہائشی گھر کے پاس دکان پر کی گئی، زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت رضیہ بی بی، ساجدہ بی بی جبکہ مردوں کی شناخت شفیق، وقاص اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فائرنگ کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔