کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

Published On 28 December,2023 02:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ٹریفک کے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب پیش آیا، مرنے والے شخص کی شناخت ذاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔